حریم شاہ اور صندل خٹک وہ خواتین ہیں جن کے چرچے نہ صرف ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر بلکہ ایوانوں میں بھی ان ہی کے چرچے ہیں۔ ان کے اثر ورسوخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی رسائی ملک کے کن حساس جگہوں تک ہو چکی ہے ۔
لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کیخلاف ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی درخواست پر سماعت کرنے والا جج تبدیل کردیا گیا ہے۔معاملہ فاضل جج امجد علی شاہ سے ایڈشنل سیشن جج مصباح خان کے پاس بھجوا دیا گیا ہے جو کیس کی اگلی سماعت کریں گے۔صندل خٹک نے ایف ائی اے کی انکوئری اور ہراساں کیے جانے کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
قبل ازیں ایڈیشنل سیشن امجدعلی شاہ نے ایف ائی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری جواب طلب کر رکھا تھا۔درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28 اکتوبر اور پھر 5 نومبر 2019 کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔ٹک ٹاک گرل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں۔
صندل خٹک اور حریم شاہ کے کیس کا کیا فیصلہ ہوتا ہے یہ تو ہم آپ کو بتاتے رہیں گے ۔دوستو اگر آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستوں کیساتھ شئیر کریں اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں ۔