ایک پارٹی میں مقامی افراد کی طرف سے ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس میں تو کوئی شک نہیں ہے پاکستان میں بہت تیزی سے ایسے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں ۔ جن کا تعلق جنسی ہراسگی سے ہے ۔ لیکن حریم شاہ جو کچھ دن پہلے اپنی ایک متنازعہ ویڈیو کی وجہ خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں ۔ ان کو بھی چاہیے کچھ اپنے آپ پر غور کریں ۔
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور خود کو ہراساں کرنے والے افراد کو شرم سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں اس دنیا میں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’می ٹو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس کے علاوہ اپنے ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ ایک تقریب کے دوران چند لوگوں نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ چاہے آپ عام خاتون ہیں، ٹک ٹاک سٹاریا کوئی مشہور شخصیت۔ جنسی ہراسانی کسی صورت قابل قبول نہیں اورافسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کے خلاف کوئی موثر قانون سازی نہیں۔
حریم شاہ اور صندل خٹک اکثر خبروں کی زینت رہتی ہیں ۔ بہت کم وقت میں مشہور ہونے والی یہ دو لڑکیاں آج کل خبروں کا حصہ بنی ہو ئی ہیں ۔