ڈاکٹر شاہد سرخرو


جعلی بینک اکاؤنٹ کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صدر اور ان کی بہن کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے .تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پا کستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور رہنما اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی گئی جس کے بعد نیب نے ان کے گھر پر چھاپا مار کر ان کو وہاں سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے ان کے وکلا کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی متعدد بار درخواست جمع کی جا چکی ہے جس کی وجہ سے اب تک ان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا تھا لیکن گزشتہ دنوں توسیع ختم ہونے کے فوراً بعد درخواست جمع کی گئی جس کو معزز عدالت نے خارج کیا اور اس کے فوراً بعد نیب نے کارروائی کرتے ہوئے آصف علی زرداری اور ان کی بہن کو گرفتار کرلیا

بلال پنو جو کہ نیب کے ترجمان ہیں ان کے مطابق آصف علی زرداری کی گرفتاری کے متعلق قومی اسمبلی کے سپیکر کر کو پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے اور طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی روانہ کی جا چکی ہے نیب کے مطابق جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے منگل کو احتساب عدالت میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن کو پیش کیا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے شریک چیئرمین مین بلاول بھٹو نے تمام کارکنان کو پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خاطر خاموشی اختیار کی جائے اور احتجاج بالکل پر سکون اور پرامن ہونا چاہیے تاہم مختلف شہروں میں میں مظاہروں کی اطلاعات مل رہی ہے اور خاص کر کراچی پریس کلب کے باہر بڑی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان جمع ہو رہے ہیں یاد رہے اس سے قبل 28مارچ سے لے کر اب تک پاکستان کے سابق صدر کو عبوری ضمانت حاصل رہی جس میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی