بھارت کا گمشدہ جہاز ایلین لے گئے


بھارتی نیوز چینل زی ہندوستان کی حماقت دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن گئی۔صحافت کی اخلاقیات کا جنازہ بھارت میں مقامی نیوز چینل نے مکمل طور پر نکال دیا ہے ۔بھارتی طیارے کی گمشدگی کے بارے میں عجیب و غریب بات کہہ دی اور حیرت انگیز دعویٰ کر ڈالا مقامی چینل کے مطابق لاپتہ ہونے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ کسی اور نے نہیں بلکہ خلائی مخلوق نے غائب کیا ہے جس نے بھی یہ خبر سنی ہے وہ دیکھتے رہ گیا اور ہنستے ہوئے پایا گیا ۔بھارتی چینل کی جانب سے گزشتہ دنوں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ دراصل جو طیارہ گر ہو چکا ہے وہ کریش نہیں ہو ا ۔ اور نہ ہی کسی مسئلہ کا شکار بنا ہے بلکہ اس کو اس وقت خلائی مخلوق نے اغوا کیا ہے

اور بھارت میں ایسے بہت سارے مقامات پر خلائی مخلوق کے سیارے دیکھے گئے ہیں کہ جو مٹر گشت کرتے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں بھارت کا طیارہ غائب ہوا ہے وہ انتہائی خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں پر پر اکثر ایسے عجیب و غریب مخلوقات دیکھی گئی ہے کہ جو پہلے نہیں دیکھی گئی ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ دراصل خلائی مخلوق نے بھارتی طیارے کو غائب کیا ہے اور اس میں موجود ہیں انسانوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ان کو اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں بھارتی چینل کی طرف سے اس طرح دعوی کرنے کے بعد نہ صرف بھارت میں ہی ان پر سوالات اٹھنے لگے ہیں بلکہ پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہورہی ہے کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ صرف ایک جہاز جو کہ پرانے زمانے کا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں کوئی نامور سائنسدان بھی موجود نہیں اس کو اغوا کرنے کے لئے خلائی مخلوق کو کیا ضرورت پڑی


یاد رہے اس طرح کے مختلف دعوے کوئی بھارتی سیاست دانوں اور وزیراعظم کی طرف سے بھی کیے جا چکے ہیں جس میں نریندرمودی یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ کہ بھارت کے بھگوان ٹیکنالوجی میں بہت ہی آگے ہیں اور جو آپکو ہاتھی شکل میں دیوتا نظر آتا ہے دراصل یہ سرجری کا ایک بہترین نمونہ ہے