عمران خان ڈٹ گئے


پاکستان کی موجودہ صورت حال کسی بھی لحاظ سے خوش ٓئیند نہیں ہے ۔ اس وقت سیاسی صورت حال انتہائی گھمبیر ہے اور ملک میں جس طرح سے حکومت کو ہر جگہ سے پسپائی ہو رہی ہے اس طرح پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوا ۔ دوسری طرف معاشی صورت حال کو اگر دیکھا جائے تو جس رفتار سے پاکستان کے روپے کی قدر کم ہوتی جارہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور بلوم برگ کے جریدے کے مطابق ڈالر 200 تک بہت جلہد پہنچنے والا ہے ،۔ اس کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں اب تک ۱۸۰ فیصد تک اضافہ کیا جا چکا ہے

جبکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اب تک 5 دفعہ اضافہ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ادویات کی قیمتوں میں 100 سے 180 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے ۔ اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جو تمام کام مفت ہوتے اب حکومت کی جانب سے اس پر ٹیکس لگ چکا ہے ۔ ۔ تمام اداروں کی حالت انتہائی پتلی ہوتی جا رہی ہے اور صرف فیس بک پر کامیابیوں کی خبریں آرہی ہے اس وقت سیاست میں اپنوں کو نوازنے کی جو روش قائم کی جا رہی ہے اس کی وجہ سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ۔ اور سادگی کا درس دینے والی حکومت کے اخراجات پچھلی حکومتوں سے کئی گنا بڑھ چکے ہیں ۔ جب کہ احتساب کرنے والے ادارے کا فرد خود ہی کرپشن میں ملوث نکل آیا ۔