پرویز مشرف کی موت کے بارے میں اطلاعات غلط ہے ہسپتال میں ایڈمٹ ہے اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے .تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جنرل پرویز مشرف کی موت کے بارے میں افواہ پھیلی جس میں بتایا گیا تھا کہ دبئی کے ایک ہسپتال میں جرنل پرویز مشرف کو انتہائی خطرناک حالت میں لے گیا اور ان کی وہاں پر موت واقع ہوئی ترجمان کے مطابق یہ خبر سوشل میڈیا پر بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور لوگوں نے اس کو سچ جانا جس کی وجہ سے جنرل پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کو انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے چاہنے والوں کو بھی افسوس ہوا
لیکن جنرل پرویز مشرف کی حالت خراب ضرور ہے لیکن اتنی نہیں کہ ان کی موت واقع ہو ان کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کو عمومی صحت کے لیے دبئی ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ان کی وہاں پر طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد وہاں سے ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا کیا لیکن اب وہ رو بہ صحت ہے اور بہت جلد اپنے گھر واپس چلے جائیں گے