پاکستانی نوجوانوں کے لیے کام کی خبر


سی پیک منصوبے کے تحت 30 لاکھ نوجوانوں کو کو روزگار ملے گا۔ آئندہ 15 سال میں دو اعشاریہ تین تین ملین افراد کو ملازمت ملے گی اور یہ سب کچھ سی پیک منصوبے کے تحت ہوگا ان افرادی قوت کی تربیت پیشاورانہ فنی تعلیم کے لیے پاکستان کو چین سے مدد حاصل کرنے کی بھرپور ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے آنے والے نوجوان طبقہ کی مکمل طور پر تربیت کی جا سکے جس کی وجہ سے نہ صرف بے روزگاری کی شرح کو کم کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بے تحاشا اضافہ دیکھنے کو ملے گا پاکستان چائنااقتصادی راہداری سیکریٹریٹ حکام کے مطابق پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں اقتدار کے طور پر 60 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس کا مقصد بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے ذرائع کو پیدا کرنا ہے

تا کہ پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے اور پاکستان چائنااقتصادی راہداری کے لیے مکمل طور پر خود کو تیار کر سکے کے اس منصوبے کے تحت پورے ملک میں سڑکوں اور ریل گاڑی کے ٹریک کا جال بچھایا جائے گا مختلف جگہوں پر مختلف طرح کے صنعتی زون قائم کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی کام کیا جائے گا گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چائنا اقتصادی راہداری 2030 تک مکمل ہوجائے گی جس کی وجہ سے پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار میسر ہوگا