پاک فضائیہ کا جنگی طیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ،درجنوں طیارے بنانے کا فوری آرڈر دے دیا گیا


پاکستان نے جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک2 کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہی اضافہ جے ایف سیونٹین تھنڈر بی کی تعداد میں بھی کیا جائے گا جس سے پاکستان میں لڑاکا جنگی طیاروں کی تعداد مزید ہو جائے گی تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک2 کی تعداد میں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے 50 سے بڑھ کر طیارے 62 کی تعداد میں ہو جائیں گے جب کہ جے ایف سیونٹین تھنڈر بی کی تعداد تعداد12 سے بڑھ کر17 ہو جائے گی اس سے پہلے ان طیاروں کی تعداد 50 اس تک بڑھانے کی امید تھی لیکن بھارت کے ساتھ ہونے والی ڈاک فائٹ کے بعد پاکستان نے اس بہترین جہاز کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اس کو مزید اپ گریڈ کرنے کی سفارش بھی کی ہے اور اس پر کام بھی کیا جا رہا ہے

یہ طیارہ اپنے ریڈار سے لیس ہونے کی وجہ سے اور جدید ترین آلات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ ہے مارچ 2020 تک ان کو مکمل طور پر پر تیار کرلیا جائے گا جس کے بعد ہی استعمال کے قابل ہوں گے پاکستان فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2020ءتک یہ طیارہ آپریشنل ہو جائے گا پاک فضائیہ نے جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری کی تیاریاں بھی شروع کی ہے ہے اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی سال ہم اس پر مزید کام کرنا شروع کردیں گے جبکہ جدید ترین ریڈار بنانے والے دو چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب بھی بہت جلد کردیا جائے گا جس کے بعد اس کو مزید اپ گریڈ کر کے دنیا کے خطرناک ترین طیارہ میں شامل کر لیا جائے گا