چئیرمین نیب کے سکینڈل کے بارے میں اس وقت مختلف طرح کی باتیں کی جار ہی ہیں لیکن جتنے بھی پاکستان کے معتبر صحافی ہے ان کی طرف سے یہی کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اس وقت ان پر کابینہ میں موجود افراد کے خلاف کام بند کرنے کے بارے میں بہت زیادہ دباو تھا اور پاکستان کے وزیر اعظم اور چئیرمین نیب کے درمیان کافی اختلافات موجود تھے ۔ جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ایک سرگرم کارکن خاتون کا استعمال کیا گیا ہے تا کہ ان کو اپنے اوقات میں رکھا جا سکے ۔ جب کے دوسری طرف وہ صحافی جو اس وقت حکومت کی جھولی میں بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں
ان کے مطابق یہ سارا کام زرداری اور نواز گروپ کا ہے ۔ حالانکہ اگر تمام باتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات بالکل واضح ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے کہ اس میں تمام تر مداخلت حکومت کی طرف سے کی گئی ہے ۔ لیکن حیرانگیئ کی بات ہیہ ہے کہ اس اخلاق سے گری ہوئی حرکت پر استعفی مانگنے کے بجائے دفاع کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔