پیٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کئی روپے کی زبردست کمی کا امکان


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے موٹر سائیکلوں کیلئے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کی منظوری دیے جانے پر غور، موٹر سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروایا جائے گا جس کی قیمت رون 92 پیٹرول کے مقابلے میں کئی روپے کم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کے لیے کم معیاری پیٹرول متعارف کروانے سے متعلق تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے موٹرسائیکل مالکان کو کم قیمت پر ایندھن فراہم کیا جا سکے۔موٹر سائیکل سواروں کے لئے خوشخبری ۔ غیر معیاری پٹرول اب حکومت کی جانب سے کم قیمت پر مہیا کیا جائے گا ۔ تا کہ موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف مہیا ہو ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غریب عوام کے لئے ایک نیا تحفہ ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موٹر سائیکلوں کے لیے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو موٹر سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروانے کے لیے تجاویز اور عملی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان 2 سال قبل عالمی ایندھن کے معیار پر پورا اترتے ہوئے 87 رون سے 92 رون پیٹرول پر منتقل ہوا تھا۔ پاکستان 3 دہائیاں قبل غیر معیاری 82 رون پیٹرول کا استعمال ترک کرچکا ہے۔ ریسرچ اوکٹین نمبر(رون ) ایندھن کے معیار کا پیمانہ ہے اور عام طور پر زیادہ رون والا ایندھن ہی صاف اور بہتر معیار کا مانا جاتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کم معیار کا 82 رون پیٹرول گاڑیوں کیلئے تو نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، تاہم موٹرسائیکلوں کیلئے یہ بہت زیادہ نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا۔ اسی لیے اب ملک میں موٹرسائیکلوں کیلئے کم قیمت رون 82 پیٹرول دوبارہ متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز کے اندر اندر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا