کیا چیئرمین نیب تبدیل ہونے والے ہیں ؟


چئیرمین نیب کہیں نہیں جا رہے ۔ ان کو عہدے پر برقرار رکھا جائے گا ۔ جس نے بھی پاکستان کا ایک روپیہ کھایا ہوگا اس کو جیل جانا ہوگا ۔، فردوس عشق اعوان تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشیر وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چئیرمین نیب کے حوالے سے چلنے والے واقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں اس طرح کے واقعات تسلسل سے پیش آتے رہتے ہیں اور لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا ہے ۔ اس سے احتساب کے عمل کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائے گے ۔ یاد رہے نیب کے چئیئرمین کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئئی

جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر ایک انتہائی غلیظ گفتگو کر رہے ہوتے ہیں ۔ اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک خاتون کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہے ہوتے ہیں ۔ اس ویڈیو کو نیوز ون نے بریک کیا اور اس کے فورا بعد معافی بھی مانگ لی گئی ۔ جب کہ یاد رہے کہ نیوز ون کا مالک پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ایڈوائر ہے اور اس کے ساتھ ان کو ڈپٹی چئیرمین نیب بھی بنایا گیا ۔