وعدہ لے کر مودی کو الیکشن جتوایا


بھارتی الیکشن کا نتیجہ سامنے گیا ہے جس میں بھارتی جنتا پارٹی نے واضح طور پر کامیابی حاصل کی ہے اور اور بھاری اکثریت حاصل کر کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے ۔انڈیا میں الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی مدد کے بغیر میری کامیابی بالکل بھی ممکن نہیں تھی ۔ انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں سیٹیں حاصل کی ہے ۔ جس پر انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ جب کے ان کے مخالف انڈٰن کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور نریندر مودی کو مبارک باد دہتے ہین ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے

کہ وزیر اعظم ملکی مفادات کو ملحوظ نظر رکھ کر حکومت کریں گے اور ملک کی سیکولر پہچان کو قائم رکھیں گے ۔ نریندر مودی نے اپنی فتح کا جشن دہلئ میں منایا اور کہا کہ میں آپ سب کا سر جھکا کر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ہم سب کی نظر ایک نئے ملک اور وطن پر ہے ہم اس ملک کو بدل کر رکھ دیں گےانڈین الیکشن کمیشن کے مطابق بھاتی جنتا پارٹی نے 300 سے زائد نشستیں حاصل کی ہے اور یہ ان کی تاریخ میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ راہل گاندھی نے شکست تسلیم کر لی ہے اور کہا ہے کہ مودی کا انتخاب عوام کا حکم ہے جسے وہ تسلیم کرتے ہیں۔