وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلامی کیلنڈر کی ایپ تیار کر لی


پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سائنس دانوں اور ماہرین فلکیات کے ساتھ مل کر کمرے سالوں کا پہلا سائنسی کیلنڈر متعارف کرادیا ہے اس کی خوبی یہ ہوگی کے آپ پہلے روزے کے بارے میں اور عید کے بارے میں پانچ سال پہلے ہی جان سکیں گے اور اس کی وجہ سے رویت ہلال کمیٹی کا مقصد ختم ہو جائے گا اور اس کی ضرورت باقی نہیں رہی گی کیونکہ وزارت اس سائنس اور ٹیکنالوجی نے کمرے سالوں کا سائنسی کلنڈر بنا دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم نے پندرہ سے زائد افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں مختلف ماہرین شامل تھے اس حوالے سے اب ہم ایک ویب سائٹ بھی متعارف کروانے جارہے ہیں اور ایک موبائل ایپ بھی بنے گا جس کے ذریعہ لوگ دیکھ سکیں گے کہ کس سال عید کون سی تاریخ کو ہوگییاد رہی ہر سال رمضان میں اور اس پہلے ملک بھر میں مختلف طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہے اور اکثر ملک میں دو یا تین مختلف فرقوں میں عید منائی جاتی ہے خاص طور پر پشاور میں موجود مولانا پوپلزئی ہمیشہ ایک دن پہلے عید کا اعلان کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں مختلف طرح کے افراد مختلف اوقات میں عید مناتے ہیں ؎

پاکستان کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری جو کہ خود پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہے انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے موبائل ایپ تیار کرلی ہے اور اس کے بعد ہم اسلامی کیلنڈر پر بھی کام کرچکے ہیں اور اس کو ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس بھیج دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل مفتی منیب الرحمن مولوی شہاب الدین پوپلزئی سمیت پاکستان بھر سے جید علامہ اقرام کو بلائے اور ان سے اس موضوع پر بات کرے اور ان کی راہ لی انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری ملنے کے بعد یہ معاملہ کابینہ کو بھیجی جائے گا اور اس کے مطابق جو فیصلہ آئے گا عمل کیا جائے گا