حکومت اسی سال گرجائےگی ، نیا وزیراعظم کس جماعت کا ہوگا ؟ پکا دعوٰی کردیا گیا


بہت کھیل لیا اب خان صاحب آپ نے آؤٹ ہو جانا ہے حکومت اسی سال جائے گی مشاہداللہ خان تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے نائب صدر مشاہداللہ خان نے میرے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے بہت کھیل دیا انہوں نے آؤٹ ہو جانا ہے اور پویلین واپس ہو جانا ہے ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ حکومت کو اسی سال ختم کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو مدعو کیا گیا جبکہ دیگر افراد وہاں موجود نہیں تھے تو انہوں نے کہا کہ نائب صدر تو اور بھی ہیں لیکن مریم نواز کے زیادہ شہرت رکھتی ہے اور ان کے فیصلے زیادہ طاقت رکھتے ہیں اسی وجہ سے ان کو مدعو کیا گیا ان سے ایک سوال پوچھا گیا اور جس میں نواز شریف اور حکومت کے درمیان ڈیل کا ذکر تھا

انھوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ صرف الزامات ہے میاں نواز شریف ان کے خلاف کھڑے ہیں اور ڈیل کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر ڈیل کرنی ہوتی تو میاں صاحب دوبارہ جیل نہ جاتے بلکہ آپ کو یہاں پر رہا ہوتے ہوئے دکھائی دیتے اس وقت حکومت مکمل طور پر گھبرا چکی ہے اور ان کی سمجھ میں ہی نہیں آرہا کہ ہم کیا کرے اور کیا نہ کرے معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے ملک کے اندر جو سیکورٹی صورتحال ہے وہ بھی سب کے سامنے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمران خان کو حکومت میں لے کر آئے ہیں وہ بھی ان سے مکمل طور پر نالاں ہو چکے ہیں اور ایمپائر بھی پریشان ہو چکا ہے کہ میں نے کیسے کھلاڑی کو میدان میں اتار دیا ہے کہ جو نہ کھیل سکتا ہے اور نہ کھیلنے دے رہا ہے