سعودی عرب پر ڈرون حملہ


سودی عرب میں گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ یمن کی طرف سے حوثی باغیوں نے ڈرون طیارے کا استعمال کرتے ہوئے گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا ہے جس سے سعودی عرب کے مختلف اضلاع کو گیس کی ترسیل مکمل طور بند ہوچکی ہے دوسری طرف امریکہ اور اسرائیل کی میڈیا میں یہ گفتگو شروع ہوچکی ہے کہ ایران امریکا کو نیچا دکھانے کے لئے سعودی عرب کے مختلف مقامات اور خاص کر تیل اور گیس کے ذخائر کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ سعودی عرب کسی طرح سے بھی امریکہ کی مدد کے لیے میدان میں نہ آئے اگر صورت حال کا بغور جائزہ لیا جائے

تو امریکہ کی یہ کوشش رہی ہے کہ آپ نے وطن سے اور زمین سے دور جنگ کی جائے اور جہاں پر بھی جنگ کی جارہی ہو تو آس پاس کے پڑوس کے ممالک سے اس جنگ کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے ایران اور امریکہ کے درمیان موجود تنازعات اور کشیدگی مکمل طور پر برقرار ہے اور امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے اس کے مطالبات پورے نہیں کیے تو وہ ایران پر حملہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اب امریکا کی کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو بھی اس جنگ کا حصہ بنایا جائے تاکہ جن کے اخراجات مکمل طور پر وصول کیے جاسکے مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے