مودی نے اپنی ائیر فورس کو رسوا کر دیا


اس وقت نرندرمودی پھر سے عالمی میڈیا میں خبروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ان کا حال یا بیان ہے جو کہ پلوامہ حملے کے بعد انہوں نے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کیا تھا اس کے بارے میں تھا نرندر مودی نے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تو اس وقت میرے پاس فوجی افسر آئے اور انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم حملہ نہیں کرسکتے اس وجہ سے کے موسم انتہائی خراب ہے اور ہمارے لیے ٹارگٹ کو ڈھونڈنے میں اور ٹارگٹ کو ہٹ کرنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا لیکن نریندر مودی کا کہنا ہے کہ میں نے انہیں کہا کہ میرا دل کہتا ہے اور میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ ہمیں حملہ کر لینا چاہیے اور اس میں ہمارا فائدہ ہے کیونکہ بادل ہوں گے اور موسم خراب ہوگا تو پاکستان کا ریڈارسسٹم ہمیں دیکھیں نہیں سکے گا

اور ہم بہت تیزی کے ساتھ کام کرکے واپس آجائیں گے اس کے بیان کو لے کر عالمی میڈیا میں بہت زیادہ باتیں ہو رہی ہیں اور بحث کی جا رہی ہے کہ ایک وزیراعظم کے جو ملٹری آپریشنز کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا اور نہ ہی اس کو اتنا علم ہے کہ ریڈار کیسے کام کرتا ہے اس کے باوجود وہ اپنے فوج کو حکم دیتا ہے کہ وہ حملہ کریں اس سے اس کی بیوقوفی ظاہر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بات واضح ہوتی ہے کہ ان کی آرمی بھی مکمل طور پر فارغ ہے اور ان کو یہ علم نہیں کہ وزیراعظم کی بات پر کب عمل کرنا ہے اور کب نہیں کرنا مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے