بارشیں ہی بارشیں اور ژالہ بھی


جنوبی اور وسطی پنجاب میں بارش برسانے والا تیسرا دور پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے سوموار کے روز کہیں کہیں پر بادل اور بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان کے میدانی علاقوں اور خاص کر پنجاب میں مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جنوبی پنجاب میں اور وسطی پنجاب میں مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا نظام داخل ہوچکا ہے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے

کہ بارشوں کا نیا سلسلہ جیسے ہی داخل ہوجائے گا تو اس کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار کیفیت پیدا ہوجائے گی اور یہ سلسلہ دو ہفتوں پر محیط ہو گا اسی طرح محکمہ موسمیات نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ 21 مئی کا دن انتہائی گرم ہوگا جس میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے