”جس کو مدد چاہیے ہو مجھ سے رابطہ کرے“


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف جو کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہے انہوں نے کارکنان سے وعدہ کیا ہے کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی گزشتہ دنوں مریم صفدر کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا جس میں انہوں نے حکومت کی طرف سے کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی تصاویر سامنے آئیں اور انہوں نے اپنے کارکنان سے وعدہ کیا اور یہ اعلان کیا کہ جس کو بھی میری ضرورت محسوس ہوگی وہ میرے پاس آئے میں اس کی مدد کروں گی ساتھ میں انہوں نے حکومت کو شرم دلاتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے نام پر جو انہوں نے چار مہینے تک اسلام آباد میں دھرنا دیا اور ملک کی اقتصادیات کی نمو کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی وہ سب کے سامنے ہیں لیکن حکومت ہم سے مکمل طور پر گر چکی ہےانھوں نے اس سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کارکنان سے کہا کہ بروز منگل میاں نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی تھی جس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے ایک ریلی کی شکل میں ان کو جیل تک لے کر گئے لیکن پولیس نے ہٹ دھرمی کی انتہا کرتے ہوئے جیل تک آنے سے منع کردیا جس پر نون لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور ان کے ساتھ جیل جانے والے افراد کے خلاف موجودہ حکومت کے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف مریم نواز نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کارکنان کی داد رسی کی اور کہا کہ جس کے کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور اس کو کسی قسم کی قانونی مدد چاہیے تو اس کے لیے ہم بالکل تیار ہے اور اپنی تمام کارکنوں کی قانونی مدد کے لیے آگے آئیں گے انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت کے خلاف نعرے لگنے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر یہ مقدمہ دائر کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بالکل آزاد ہے جتنے مقدمات کرنا چاہے کر لے لیکن حق کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا