رمضان المبارک میں شدید گرمی کے ستائے عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری


شدید گرمی کے ستائے عوام کو رمضان المبارک میں ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری بارشوں کے سلسلے کا آغاز بہت جلد ہو جائے گا محکمہ موسمیات تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کئی مقامات پر بارش بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اعلان جاری کیا ہے کہ ملک کے اکثر حصوں میں موسم گرم اور شدید خشک رہے گا جبکہ مختلف شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ رمضان المبارک آغاز بھی ہو چکا ہے اس میں شدید گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری سنادی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا گزشتہ شام خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی جس سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا جبکہ ماہرین کا کہنا ہے

کہ بارش کا نیا سلسلہ جیسے ہی پاکستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگا تو گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا گزشتہ دنوں سے ملک بھر کے اندر شدید گرمی کی لہر پائی جارہی ہیں اور مختلف شہروں کے اندر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر چکا ہےگزشتہ دنوں مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے عوام نے سکھ کا سانس لیا جبکہ اس کے ساتھ ملک بھر میں مختلف مقامات پر بارش کے لیے دعائیں مانگی گئیں اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ پاکستان کے شہروں اسلام آباد راولپنڈی سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں کئی مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز موسم خشک اور گرم تر رہے گا جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے اندر درجہ حرارت 40 سے زیادہ رہے گا