پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رضا باقر کو پاکستان کا بیٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ رضا باقر انتہائی کم تنخواہ پر پاکستان آ رہے ہیں اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ خود محب الوطنی کے ٹھیکیدار نہ بنے اور ہر چیز پر تنقید نہ کریں انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ کہا جارہا ہے کہ حفیظ شیخ کی تعیناتی آئی ایم ایف کے کہنے پر کی گئی ہے لیکن یہی حفیظ شیخ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں بھی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں جو کیا انہوں نے بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر ان کی تعیناتی کی انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر جو کہ اس سے پہلے مصر میں آئی ایم ایف کی طرف سے چیف کے عہدے پر کام کر رہے تھے وہ بہت جلد پاکستان سٹیٹ بینک کے گورنر بن کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رضا باقی رکھنے پاکستان کے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کم سے کم تنخواہ پر کام کرنے کے لئے تیار ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میں قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں این ایف سی ایوارڈ آنا تھا لیکن انہوں نے اس کی طرف بالکل بھی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ ہم این ایف سی ایوارڈ دینے کیلئے مکمل طورپرتیارہے لیکن سندھ حکومت کی طرف سے اس میں مسلسل رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے اور اسی وجہ سے ہم تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ دینا مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 160 میں بالکل واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ ہر پانچ سال بعد این ایف سی ایوارڈ آنا چاہیے وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک کمیٹی اس کے بارے میں بنائی تھی لیکن ابھی تک اس کی طرف سے کسی قسم کی رپورٹ جمن نہ ہوسکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہے