اعلیٰ عدالت نے نجی اسکولوں کو موسم گرماکی تعطیلات کی اضافی فیس لینے سے روک دیا


سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نجی سکولوں کو دوماہ کی اکٹھی فیس لینے سے منع کردیا گیا بروز سوموار سندھ ہائی کورٹ میں جون جولائی فیس کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی والدین کی جانب سے جمع کیا گیا تھا جس میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ اسکول جون اور جولائی کی اکٹھی فیس لیتی ہےحالانکہ اسکول کی طرف سے چھٹی ہوتی ہے اس کے باوجود دو ماہ کی فیس لینا سراسر والدین کے ساتھ زیادتی ہے والدین کی جانب سے موقف پیش کیے جانے کے بعد اعلی عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا

کہ دو ماہ کی فیس ہرگز ادا نہیں کی جائے اور جن سکولوں نے دو ماہ کی فیس کا واؤچر جاری کیا ہے وہ واپس لینا بلکہ والدین صرف ایک ماہ کی فیس جمع کریں جبکہ والدین کی طرف سے عدالت کو درخواست کی گئی ہے فیس چالان جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی لیکن عدالت کی طرف سے فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے اب تک فیس جمع نہیں کرائی گئی جس کے بعد عدالت نے والدین کو فیس جمع کرانے کے لیے تین دن کا وقت دیا اور یہ حکم بھی دیا کہ جو والے دن مقرر وقت پر جمع نہیں کرائی تو ان کے خلاف کروائی جائے