پیپلز پارٹی کا رمضان المبارک کے دوران حکومت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کا اعلان


پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیاسی رہنماپارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عوام مکمل طور پر حکومت سے بیزار آ چکے ہوں خاص کر پنجاب میں جس طرح مہنگائی دیکھنے کو مل رہی ہے اور جیسے سرکاری سہولیات سے آراستہ اسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے اور عوام پر مختلف طریقے سے مہنگائی کے مارے جارہے ہیں اس سے لوگ مکمل طور پر تنگ آ چکے ہو

اور اب اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ہیں ہم حکومت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی کے اندر کوئی جانور مر جائے تو جب تک جانور باہر نہ نکالا جائے تب تک کنواں پاک نہیں ہوتا چاہے جتنا پانی باہر نکالے انہیں کہا کہ ان کی اپنی پارٹی کے اندر ایسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں کہ جن پر یہ پہلے الزامات لگاتے رہے ہیں کرپٹ ہیں وہی لوگ ان کی کابینہ کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے ساتھ ساتھ اس وقت مہنگائی مہنگائی کا جو طو فان چل رہا ہے اس کی وجہ سے لوگوں کی چیخ نکل گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ عمران خان ہے جب تک یہ عمران خان رہیں گے اگر پیٹرول ہزار روپے کا بھی کردیا جائے تب بھی حالات نے سدھرنا نہیں