ہونڈانے موٹرسائیکلوں کی قیمتیں پھربڑھادیں


اٹلس ہنڈا نے ایک بار پھر اپنی مصنوعات میں اضافہ کردیا اور یہ اضافہ دو مہینے میں دوسری دفعہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اٹلس ھونڈا کی مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ اس کی وجہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے ریٹ کو بتایا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور اٹلس ہونڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی مختلف اقسام پر چار سو روپے سے لے کر دو ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے اس کی وجہ سے ہونڈا سی جی125 ہونڈا سی جی125 ایس سپیشل ایڈیشن سی بی 125ایف اور سی بی125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمتوں میں ڈیڑھ ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ہنڈا سی ڈی سیونٹی کی قیمت ستر ہزار پانچ سو روپے سے بڑھ کر ستر ہزار نو سو روپے ہو چکی ہے

جبکہ سی ڈی ڈریم کی قیمت 74500 سے بڑھ کر 74900 روپے ہو چکی ہے جبکہ ہونڈا پرائز100 سیسی کی قیمت ہے 96 ہزار 900 روپے ہوچکی ہے اس کے علاوہ مارکیٹ میں ملنے والا سی جی125 کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 500 ہوچکی ہے جبکہ سی بی125 ایف سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار پانچ سو روپے ہوچکی ہےاٹلس ہنڈا کی طرف سے یہ موقف پیش کیا گیا ہے کہ ملک میں ڈالر کے بڑھتے ہوئے قیمت کی وجہ سے یہ اضافہ ناگزیر تھا اس سے قبل ہونڈا نے مختلف ماڈلز کے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں چھ سو سے دو ہزار روپے کا اضافہ یکم مارچ کو کر دیا تھا اور اس کی وجہ بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا کم ہونا تھا جبکہ مختلف کارپوریشن کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی اشیاء کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ کیا ہے