شریف خاندان کی ایک خاتون رات کے اندھیرے میں عمران خان سے رحم کی اپیل کرنے پہنچ گئی


شہباز شریف کی والدہ کی طرف سے حمایت ملنے کے بعد شہباز شریف کی تیسری بیوی نے عمران خان سے ملاقات کی اور رحم کی اپیل کی صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف پاکستان کے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر کے اندر اس وقت خبر چل رہی ہے کہ شریف خاندان کی ایک خاتون رات کے اندھیرے میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملنے ان کے گھر آئیں اور شہباز شریف اور خاص کر میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں اور رحم کے بارے میں اپیل کی اور انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم سے درخواست ہے کے شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی طرف سے جو دولت لوٹی گئی ہے وہ واپس کردی جائے گی لیکن ان کے خلاف بنائے گئے

تمام کیسے واپس لیا جائے اور ان پر رحم کیا جائے معروف صحافی غلام حسین میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ سابقہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی تیسری بیوی ہے اور ان کو اپنی ساس یعنی کے میاں شہباز شریف کی والدہ کی حمایت بھی حاصل ہے جب یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان کی حکومت اور میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے درمیان مفاہمت ہو چکی ہے اور ان کا مشکل دور ختم ہو چکا ہے اور وہ اس بات پر راضی ہو چکے ہیں کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے اور ملک کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دیں گے جبکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کی طرف سے اس بات کی مکمل طورپر تردید کی گئی ہے