حکومت کا دسویں روزے سے28ہزار نوکریاں دینے کا اعلان


وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے بہت جلد بیروزگار افراد کو نوکری مہیا کی جائے گی اور اس کی ابتدا دس رمضان سے شروع ہو جائے گی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے اندر اب نوکریوں کی بارش ہوجائیگی اور کم از کم ایک ہی مہینے کے اندر ایک کروڑ سے زائد نوکیا ہم دیں گے انھوں نے ایک پروگرام میں بھی یہ اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے حالات بدلنے والے ہیں اور بہت جلد پاکستان کے اندر نوکریاں ہونگے لیکن کام کرنے والے افراد کم ہو جائیں گے اور بیرونی ممالک سے افراد پاکستان کے اندر کام کرنے آئیں گے گزشتہ دنوں حلف اعلان کیا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے بہت جلد ہی روزگار سکیم پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا

اور ابتدائی مرحلے میں دس ہزار افراد کو نوکری دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ یہ نوکریاں مہمند اور بھاشا ڈیم میں دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مہمند اور بھاشا ڈیم پروجیکٹ پر کام شروع ہو جائے گا تو بھاری مقدار کے اندر انسانی وسائل درکار ہوں گے اور مہمند اور بھاشا ڈیم میں اس وقت دس ہزار افراد کے کام کرنے کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد حکومت کی طرف سے ان نشستوں پر عوام کی بھرتی شروع ہوجائیگی انہیں تاریخ کا بیان کرتے ہوئے کہا کہ دس رمضان سے ہم اس کی ابتدا کریں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے مختلف علاقوں میں میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے