لند ن یا کوٹ لکھپت ؟


پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو مختلف ریفرنس میں نیب کی طرف سے گرفتاری کا سامنا ہوا جس کے بعد انہوں نے وکلاء کی ٹیم کا سہارا لیتے ہوئے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرائی اور اس کے بعد مکمل طور پر ان کی طرف سے خاموشی پائی جارہی ہیں جبکہ صحافی حضرات کا یہ کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور حکومت کے درمیان اس وقت مفاہمت ہورہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کچھ دے کر میاں نواز شریف اپنی جان چھڑا لی جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میاں نوازشریف مستقل طور پر سیاست کو خیرباد کہہ کر لندن چلے جائیں گے اور ان کی جگہ ان کی بیٹی مریم نواز سنبھالے گی جبکہ میاں شہباز شریف اس وقت پہلے ہی لندن میں موجود ہے اور انہوں نے قومی اسمبلی کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی استعفی دے دیا ہے

جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ اسی ڈیل کا ایک حصہ ہے جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف جس قدر مضبوط بنیادوں پر ریفرنس بنائے جارہے ہیں اور کی گرفتاری بھی متوقع ہے اور بہت جلد ان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا لیکن ساتھ میں مقتدر حلقوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ان جہاندیدہ سیاستدانوں کو سیاست سے مکمل طور پر باہر کر دیا جائے اور اس کے لئے ان کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے کہ وہ کچھ دے دلاکر مستقل طور پر پاکستان کی سیاست کو خیرباد کہہ کر پاکستان سے چلے جائیے مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے