پاکستان کے مشہور اداکار اور گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی طرف سے لگائے جانے والے تمام الزامات رد کر دیے ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد قوم کے سامنے حقائق پیش کریں گے ان کا کہنا ہے کہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی ان پر یہ الزامات لگائے جارہے ہیں اور ان کو ب* کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے میرے خلاف جتنے بھی الزامات لگائے گئے ہیں سب کا میرے پاس جواب موجود ہے اور میرے پاس ثبوت بھی ہیں
انہوں نے کہا کہ بہت جلد قوم کو میشا شفیع کی حقیقت کے بارے میں علم ہوجائے گا ان کا کہنا تھا کہ میری فلم طیفا ان ٹربل ریلیزہونے سے پہلے ہی مجھے ب* کرنے کی کوشش کی گئی سے تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا جو اس مہم میں شریک رہے ہیں میشا شفیع نے گزشتہ سال گلوکار علی ظفر پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف کورٹ میں کیس کیا گیا جو کہ بعد میں کورٹ نے خارج کردیا جس کے بعد علی ظفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ میں بے قصور ہوں اور میرے خلاف باقاعدہ ایک سازش کے تحت سب کچھ کیا جا رہا ہے