پاک بحریہ کی طاقت دگنی ہو گئی


چینی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کو جدید ترین بحری بیڑے کا آرڈر دیا ہے تاکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا جا سکے جس پر چین نے کام شروع کردیا ہے اور بہت جلد یہ بیڑا تیار کرکے پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا جس سے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع مزید بہتر اور مضبوط ہو جائے گا اس جہاز کے ذریعے پاکستان کے بحری حدود میں گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت اور بروقت کاروائی آسان ہوجائے گی اور زیادہ دور تک نظر رکھنا بھی ممکن ہو جائے گی

ذرائع کے مطابق یہ بحری جہاز ہر طرح کی صورتحال اور موسم میں ہر طرح کی کاروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں دشمن پر کاری ضرب لگایا جاسکتا ہے چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک بحریہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے چین کو ایسے بحری جہاز بنانے کا آرڈر دے دیا ہے یاد رہیں پاکستان پہلے ہی مختلف طرح کا دفاعی سامان چائنا سے خرید رہا ہے اور کچھ ایسے پروجیکٹ بھی ہے کہ جو مشترکہ ہے جیسے ایف سیونٹین تھنڈر جنگی طیارہ پاکستان میں تیار ہوتا ہے