گزشتہ دنوں پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر پاکستانی حکومت کے موقف سے میڈیا کو آگاہ کیا اس میں سر فہرست بھارت اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پشتون تحفظ موومنٹ کا گراؤ اور مدارس کو محکمہ تعلیم کے زیر نگرانی کرنا ہے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ جوکہ گمشدہ افراد کی بازیابی کے نام پر شروع ہوئی آہستہ آہستہ ملک دشمن کی طرف بڑھتی جا رہی ہے اور اب کھلم کھلا پاکستان کو دھمکی دینے پر اتر آئے ہیں
ان کے جلسے میں پاکستان مخالف اور پاکستان آرمی مخالف نعرے لگائے جاتے ہیں جبکہ تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ان کو بھاری فنڈنگ ملی ہے جو کہ افغانستان کے راستے سے آئی ہے بھارت کے بارے میں بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت شاید ابھی بھی یہی سمجھ رہا ہے کہ یہ انیس سو اکتر ہے لیکن ہم ان کو بتا دیتے ہیں کہ یہ 2019 کا سال چل رہا ہے اور پاکستان پہلے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہو چکا ہے