حکومت نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے شاندار سہولت کا اعلان کردیا


وزیر مواصلات مراد سعید ا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوشش ہے کہ پاکستان سے باہر موجود پاکستان کے جوان طبقہ جو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں سب سے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ان کے لیے ایک ایسا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے کہ جس کے مطابق اگر وہ ملک میں پیسے بھیجیں گے تو اس کی کوئی فیس یا کٹوتی نہیں ہوگی مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکٹرانک میل متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی پاکستانی بیرونی ملک سے پچاس ہزار کی رقم ملک بھجوا سکتا ہے اور اس پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوگی اور نہ فیس ادا کرنی پڑے گی ان کا کہنا تھا کہ میرے آنے کے بعد مواصلات کے محکمے میں بہت زیادہ بہتر دکھائی دے رہی ہے

اور ہماری کوشش ہے اس ادارے کو خسارے سے نکال کر پاکستان کے ان اداروں کے مقابلے میں کھڑا کیا جائے جو کہ منافع دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایسا نظام متعارف کروائے کہ جو نہایت آسان ہو اور فائدہ مند ہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ڈاک جدیدترین ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے پارسل کے مقام کو دیکھ سکتا ہے اور یہ بھی جان سکتا ہے کہ کتنے دن میں یہ چیز کہاں پہنچ سکتی ہے اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ہفتوں میں ہم ایک اور پروگرام لانچ کرنے والے ہیں جس کے ذریعے آپ پاکستان سے دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں اپنی چیز بھجوا سکیں گے اور وہ بھی انتہائی سستے داموں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے بات چیت کی گئی ہے

کہ جس کے ذریعے وہ رقم جو ہنڈی کے ذریعے بیچے جاتے ہیں وہ ایک مکمل ٹرانزکشن کے تحت آئے اور پاکستان سے فائدہ حاصل کریں ان کا کہنا تھا کہ ھنڈی کے ذریعے جو پیسے بھیجے جاتے ہیں وہ بڑے آسانی کے ساتھ ابھی جاتے ہیں اور لوگوں کے گھروں تک پہنچ جاتے ہیں جبکہ ان کی ہدایت بھی مناسب ہوتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ حکومت وہی ریٹ طے اور وہی سہولیات دے اور لوگوں کو پہنچائے ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ماہرین اسے اتفاق کیا ہے اور یہ عمل بھی بہت جلد پورا ہو جائے گا اور پاکستانیوں کو ایک اور جدید سہولت مہیا ہو چکی ہو