سابق لیفٹیننٹ جنرل نے بڑی خبر دے دی


نواز اور زرداری دونوں لوٹی ہوئی رقم لوٹانے کے لیے تیار ہے سینئر تجزیہ نگار امجد شعیب تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان آرمی کے سابق ریٹائرڈ لیفٹینٹ جنرل امجد شعیب نے اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے اگرچہ جو احتساب کے معیار ہے اس کے مطابق اس وقت بھی کم نہیں ہو رہا لیکن جو ہو رہا ہے وہ بھی حوصلہ افزا ہے اور اسی طرح اگر معاملہ چلتا رہا تو ایک دن ضرور آئے گا کہ جب چاہے کوئی حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھنے والا ہوں اس کا احتساب ضرور ہوگا اور اس کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا اور جس نے بھی پاکستان کی رقم لوٹ کر باہر منتقل کی اس کو واپس کرنی پڑے گی

انہوں نے اینکر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف نے اور ان کے بھائی شہباز شریف نے حکومت کو یہ آفر کی ہے کہ انہوں نے جو ملک کا پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کیا جائے گا لیکن اس بات کی ضمانت دی جائے کہ اس میں آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کی پارٹی کا نام نہیں آنا چاہیے جبکہ حکومت اس بات پر راضی نہیں ہے اور وہ چاہتی ہے کہ ان سے پیسہ بھی وصول کیا جائے اور ان کا نام بھی آئے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ لوگ کیسے ہمیں لوٹتے رہے ہیں اور کیسے ملک کی دولت باہر منتقل کرتے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ بھی بہت بڑی کامیابی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر سے لڑ رہی ہے اور ان کو عدالت میں پیش ہونا پڑ رہا ہے اور وہ اس بات پر بھی راضی ہوتے جا رہے ہیں کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر سکے اور یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اگر معاملات ایسے چلتے رہے تو انشاءاللہ وہ دن ضرور آئے گا کہ پاکستان میں کرپشن کرنا ہے بہن مشکل ہوجائے گا