کراچی میں ہیٹ ویوکے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری


ملک بھر میں گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے لیکن سب سے زیادہ گرمی کی لپیٹ میں اس وقت کراچی کا شہر ہے چھٹی کے روز اس شہر کی سڑکوں پر سناٹا طاری رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے اور امکان ہے کہ اس کے ساتھ شدید قسم کی حبس اور لو بھی ہو ممکنہ حادثات سے نمٹنے کے لیے حکومت نے تمام میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ بروقت طبی سہولیات میسر آسکے اور جانی نقصان کم سے کم ہو یاد رہے گزشتہ کچھ سالوں سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں

اور گرمی کے موسم کے آتے ہی اموات کا سلسلہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے اس کی وجہ لوگوں میں شعور کی کمی گرمی کی شدت اور خاص کر پانی کی کمی ہے گرمی کی شدت اور ٹمپریچر میں بڑھنے کا امکان بتایا جارہا ہے اور اس وقت کراچی میں 39 ڈگری پر چل رہا ہے ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر حکومت نے تمام میڈیکل اسٹاف اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے اور ان کو ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں پانی کی ترسیل کو ممکن بنانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے