عائشہ گلہ لئی نے ایک بار پھر میدان سنبھال لیا


پاکستان تحریک انصاف کی سابق کارکن اور موجودہ پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف رمضان کے بعد دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے یہ دھرنا چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ہوگا اور اس تحریک کو پاکستان پیٹرائٹ ڈیموکریٹک الائنس کا نام دیا گیا ہے جس کی سربراہی عائشہ گلالئی کرے گی گزشتہ دنوں عائشہ گلالئی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں 200 کے قریب مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ میں اس سیاسی اتحاد کو ایک رہنما کے طور پر لے کر جا رہی ہوں ہم رمضان کے بابرکت اور مقدس مہینے کے بعد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد بھی نہیں سدھرے اور اب بھی ایسی ہی زبان استعمال کرتے ہیں

جیسے کنٹینر پر استعمال کیا کرتے تھے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنا عورتوں کی توہین ہے اور ایسے ہی مولانا فضل الرحمن کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنا بھی بالکل ان کو زیب نہیں دیتا اور یہ قابل مذمت ہےوزیرستان سے تعلق رکھنے والی عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم مہرت ہیں اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں اہم کردار بھی ادا کیا لیکن 2017 میں انہوں نے اپنے ہی پارٹی چیئرمین عمران خان اور ایسے ہی دیگر سرکردہ لیڈروں کے خلاف یہ الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں نازیبا پیغامات بھیجے اور جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے اپنے راہیں جدا کر لیں جس کے بعد انہوں نے اپنا ایک ایجنڈا سامنے رکھا اپنے ایک تنظیم بنائی اپنی سیاسی پارٹی بنائی اور اس کا نام عائشہ گلالئی تحریک انصاف رکھا