اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ!!اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے


دہشت گردی کے پیش نظر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اہم مقامات پر کمانڈوز تعینات کردیئے گئے اور سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی گزشتہ دنوں اسلام آباد میں وقار دین سید جو کہ ڈی جی آئی آپریشنل ہے ان کے زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس کیا گیا جس میں انٹیلی جنس رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور وہاں پر کمانڈوز تعینات کردی گئی ہیں انہوں نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے جو اقدام کیا جاسکتا ہے وہ کیا جائے اس کے ساتھ رمضان کے مہینے میں مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو بھی دیکھا جائے گا

اور جہاں کہیں کمی ہوگی اس کو ختم کرکے سیکورٹی کو مضبوط کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت جو پولیو ورکرز ہیں ان کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور اس کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے علاقے میں کسی قسم کی آتش بازی یا فائرنگ کے واقعات سے سختی سے نمٹا جائے گا اور تمام حساس جگہوں کی حفاظت کے لیے کمانڈو صنعت کیے جائیں گے اور سیکورٹی مزید بڑھا ہی جائے گی تاکہ کسی قسم کی دہشتگردی کی کاروائی کو روکا جاسکے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کی جاسکے