نئے وزیرخزانہ کا کمال، ملکی معیشت کیلئے شاندار خبر، سرمایہ کاروں کوایک ہی دن میں اربوں کا فائدہ


موجودہ حکومت کے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ مسلسل گرتی جا رہی تھی اور پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ جوکہ دنیا کی سب سے زیادہ نفع دینے والے اسٹاک مارکیٹ میں شمار کی جا رہی تھی وہ اچانک 58ہزار پائنٹ سے گر کر 30 ہزار تک آگئی جس کی وجہ سے تاجروں کا اور سرمایہ کاروں کا سرمایہ مکمل طور پر ڈوب گیا اور اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن موجودہ نئے وزیر خزانہ نے جب سے منصب سنبھالا ہے اس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور ایک ہی دن میں ایک 100 پوائنٹس پڑنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا

گزشتہ دنوں ایک ہزار پوائنٹس اضافے کی وجہ سے شیئر مارکیٹ 36508 پر بند ہوئی جب کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے شیئرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اس کی وجہ سے سرمایہ کار میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور ڈالر بھی 142 سے نیچے آگیا اور اس کی وجہ سے مارکیٹ موجود سونے کی قیمت بھی200 روپے فی تولہ کم ہوئی جبکہ اس وقت 68 ہزار روپیہ کے حساب سے فی تولہ سونا مارکیٹ میں خریدا اور بیچا جارہا ہے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے ہاتھ کیچ لیا تھا اور ان کا اعتماد ختم ہو چکا تھا لیکن گزشتہ دنوں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کی وجہ سٹاک مارکیٹ کا پیر سے بہتر کی طرف جانا ہے