اللہ تعالی نے دین اسلام کو مکمل اور قیامت تک رہنے والا مذہب بنا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے اس امت کو تحفہ کی شکل میں دیا اس مذہب میں انسان کی تمام شعبہ ہائے زندگی کے متعلق رہنمائی موجود ہے اور جو لوگ اس پر چلتے ہیں تو اللہ تعالی ان کو دنیا میں بھی کامیابیاں عطا فرمائے اور آخرت میں بھی سرخرو کر دیتے ہیں بہترین مثال شہناز لغاری کو دیکھ لیں جو دنیا کی پہلی اور اب تک واحد باحجاب پائیلٹ ہے ان کا تعلق پاکستان سے ہے والد لغاری خاندان سور والدہ ایک پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہے ان کے والد نے خاندان کی مخالفت کے باوجود اپنی بیٹی شہناز لغاری کو تعلیم دلائی بچپن سے جہاز اڑانے کا شوق وقت گزرنے کے ساتھ جنون بنتا گیا
اور اپنے شوق کی تکمیل کو پانے کے لئے والد اور بھائی کا سہارا لے کر کامیاب ہوئی شہناز لغاری اپنے شوہر جو کہ ایک ڈاکٹر تھے ان کے خواب کی تکمیل کے لیے فلاحی کاموں میں بھی مصروف عمل ہے اور ہسپتال چلا رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بھلائی اور خیر کے لئے لاہور کے علاقے سے الیکشن میں بھی حصہ لیا اس خاتون کی پشت پر اور کونسی کارنامے ہیں اور کیسے اس نے مشکل وقت میں حجاب کو تھامے رکھاا اور اللہ نے کیسے ان کو کس حجاب کی وجہ سے عزت تھی اس کی تفصیل جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں