ایران نے پاکستان کو بنا پیسوں کے تیل، گیس اور بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کردی


گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیا جو کافی حد تک کامیاب رہے اگرچہ پاکستان کے وزیراعظم نے کچھ ایسے متنازع گفتگو بھی کی جو کہ موضوع بحث رہی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر نے یہ خواہش ظاہر کی کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے خام تیل بجلی اور گیس کا تبادلہ رقم کی بجائے اشیاء میں کیا جائے
تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کو تیل بجلی اور گیس کی فراہمی کی پیشکش کی جبکہ ایران اور پاکستان کے درمیان پائپ لائن پر کام کو تیز کرنے اور بجلی کی مقدار کو مزید بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ جلد از جلد پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اس کے ساتھ انھوں نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ پاکستان کے اندر تعمیر کیے جانے والے اقتصادی راہداری میں انہیں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملنا چاہیے

اور اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے ہماری یہ درخواست ہے کہ پاکستان بغیر رقم کے ایران سے تیل بجلی اور گیس خریدیں اور اس کے بدلے میں اشیاء کی تجارت کی جائے نہ کہ رقم کی دراصل امریکہ کی طرف سے پابندی ہے کہ ایران کے ساتھ کچھ چیزوں کی رقم کے بدلے میں تبادلہ نہیں کیا جاسکتا جس کی وجہ سے ایران اشیا کے بدلے اشیا خریدنے کو زیادہ ترجیح دیتا ہے جبکہ انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا ایران میں بننے والی بندرگاہ چابہار اور گوادر کے درمیان بھی لنک بنا دیا جائے تاکہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں