وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آصف زرداری کے وعدہ معاف گواہ بننے جارہے؟ گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی!


ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پیپلز پارٹی کی مشکلات کے بارے میں اظہار کرتے هوئے کہا کہ زرداری صاحب کی مشکلات دن بہ دن کم ہونے کے بجاۓ بڑھتی چلی جارہی ہیں. جعلی اکاونٹس کیس اور بہت سے دوسرے مقدمات کی پیشرفت میں زرداری صاحب بری طرح سے پھنستے چلے جارہے ہیں. آصف زرداری کے نزدیکی ساتھی ایک ایک کر کے گرفتار ہونے لگے ہیں. زرداری صاحب کے لیے سب سے بڑی پریشانی کی بات یہ ہے کہ انکے خلاف انکے دوست بھی اور پارٹی ممبران بھی وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہیں. لہٰذا زرداری صاحب آج کل اپنے دوستوں سے ناراض ہونے لگے ہیں.

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آپ مراد علی شاہ صاحب کی مثال لے لیں کہ وہ بہت حد تک زرداری کے خلاف جاچکے ہیں. یہ بات بھی سچ ہے کہ انہوں نے تحقیقاتی اداروں کو زرداری کے خلاف بہت کچھ بتا دیا ہے جسکی وجہ سے زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سخت خفا بھی ہیں. زرداری مراد علی شاہ سے کس قدر ناراض ہیں، اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ حال ہی میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں آصف زرداری نے مراد علی شاہ کو اجلاس سے باہر رکھا. پورا اجلاس ہوا، سارے سندھ کے وزراء موجود تھے، بلاول بھٹو موجود تھا، زرداری صاحب خود موجود تھے، سب نے اس دو گھنٹے ہونے والے اجلاس میں مشاورت کی لیکن زرداری کے حکم پر مراد علی شاہ کو اجلاس سے باہر رکھا گیا. مراد علی شاہ باہر بیٹھے انتظار کرتے رہے لیکن انھیں زرداری صاحب کے سخت حکم پر شرکت کی اجازت نہ دی گئی.

اب زرداری کے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ اب وہ مراد علی شاہ کو ایک دم سے عہدے سے بھی نہیں ہٹا سکتے، لہٰذا اب یہ بات طے ہے کہ زرداری صاحب اب جتنا بھی چور مچا لیں، مراد علی شاہ کی طرح اور بھی کافی انکے قریبی دوست انکے وعدہ معاف گواہ بننے جارہے ہیں. ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں اپنی اس بات پر 100 فیصد قائم ہوں، بلکہ ہو سکتا ہے کہ اگلے چند مہینوں میں انکا اپنا وکیل انکے خلاف دلائل پیش کر دے. اسکو کہتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے!