پشتون تحفظ موومنٹ کا قومی سلامتی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب ابراھیم لونی کی موت کی میڈیکل رپورٹ آ گئی تفصیلات کے مطابق ابراھیم لونی گزشتہ میں انتقال کرگئے تھے جب وہ ایک جلسے میں شریک ہے یہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم کارکن کی حیثیت سے کام کر رہے تھے اس دوران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملی تھیں اور ان کو دو دفعہ گھر سے اٹھا بھی لیا گیا تھا جلسے کے دوران ان پر تشدد کیا گیا جس کے بعد ان کو دل کا دورہ پڑا اور فوت ہوگئے پشتون تحفظ موومنٹ نے ان کی موت کا الزام پاکستان آرمی اور دیگر ایجنسیوں پر لگایا
اور کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ابراھیم لونی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جان سے مار ڈالا اور بہانہ دل کے دورے کا کیا لیکن میڈیکل رپورٹ آ چکی ہے جس کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ کا پروپیگنڈہ بالکل واضح ہو چکا ہے وہ جان بوجھ کر الزام پاکستان آرمی پر لگا رہی تھی حالانکہ پاکستان آرمی اس وقت وہاں پر موجود ہی نہیں تھی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ابراھیم لونی پر کسی قسم کے تشدد کے اثرات دکھائی نہیں دیے بلکہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ تھا اور اس کی وجہ سے ان کو موت آئی