آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہی؟


پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ ساتھ اسلامی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کے لئے ایک بہت بڑی آفر کا اعلان کیا ہے خام تیل اور اور ایل این جی کی خریداری کے لئے پاکستان کو551 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا۔قرضہ ملنے سے پاکستان کے مسلسل دبا کا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے 551 ملین ڈالر کا پیکج پاکستان کے لئے منظور کرلیا ہے اور یہ بہت جلد پاکستان اسٹیٹ بینک منتقل کردیا جائے گا اس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو سنبھالنا ہے اور خام تیل اور ایل این جی کی خریداری میں پاکستان حکومت کی مدد کرنا ہے تاکہ پاکستان کے اندر جو توانائی کی ضروریات ہے اس کو جلد از جلد پورا کیا جا سکے

جبکہ پاکستان کو یہ قرضہ ایک سال کے اندر ختم کرنا پڑے گا اور اس کی وجہ سے دباؤ کی شکار پاکستانی معیشت میں بہتری ہوگی قرضہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈفنانس کارپوریشن فراہم کریگی جوکہ اسلامی بینک کا ذیلی ادارہ ہے۔پی ایس او، پاک ارب ریفائنری اور پاکستان ایل ای جی لیمیٹیڈ یہ قرضہ استعمال کرسکیگی ،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکومت کو امید ہے کہ ورلڈ بینک ڈیڑھ ارب ڈالر پروجیکٹ فائنانسنگ کی مد میں پاکستان کو قرضہ دے گا جبکہ پاکستان سٹیٹ بینک کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ تین سال کے اندر پاکستان کو 21 ارب ڈالر کے قرض ملنے کی امید ہے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو فنڈ فراہم کرے گا