بدمعاشیہ پر کریک ڈائون کی تیاری


گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان کے وزارت خزانہ سے اسد عمر کو ہٹایا جارہا ہے اور اس کی جگہ حفیظ شیخ یا اس طرح ہمایوں اختر شوکت ترین کا نام آئے گا یا ممکن ہے کہ کسی ریٹائرڈ جرنیل کو یہ عہدہ دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہریار آفریدی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جنرل پاشا کے منظور نظر اعجاز شاہ کو یہ عہدہ دیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وزیر اطلاعات کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے فورا اس کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت میں ایسی کوئی بدلہ نہیں آرہا

لیکن گزشتہ دنوں اسد عمر نے خود ہی اعلان کر دیا اور کہا کہ ان سے یہ عہدہ لے لیا گیا ہے اور وہ استعفی دے رہے ہیں اور مستقبل میں وہ کسی قسم کا عہدہ نہیں لیں گے اگرچہ عمران خان کی طرف سے یہ آفر کی گئی ہے کہ ان کو وزارت تیل اور پیٹرولیم کا عہدہ دیا جانے والا ہے یہ سب معاملہ دو دن کے اندر ہوچکے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کے اندر بہت بڑی تبدیلیاں ہوں گی اور یہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ ممکن ہے پاکستان کے اندر موجودہ حکومت ختم ہوجائے اور اس کی جگہ دوبارہ الیکشن ہو یا پھر مارشل لاء مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں