اب پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا


پاکستانی ورلڈ کپ ٹیم کی مکمل تیاری ہو چکی ہے اور مکمل ٹیم بندی چکی ہے جس کے بعد ان کو جمعہ کے دن انگلینڈ بھیجے جا رہا ہے لیکن اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات ہوگی اس ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کو اعتماد دینا اور ورلڈ کپ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے تاکہ کھلاڑی جان لگا کر کھیل سکے اور پاکستان کے لیے ایک نیا ورلڈ کپ لا سکے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جو سابقہ کرکٹر بھی ہے اور انہوں نے پاکستان کے لیے اپنے قیادت میں ورلڈ کب جیتا تھا اگر چہ ان کا کردار صرف لیڈر کا تھا لیکن بہترین کارکردگی وسیم اکرم اوررمیزراجہ جیسے کھلاڑیوں نے دی تھی اس کے ساتھ انضمام الحق کا نام نہ لینا بھی نا انصافی ہوگی ان لوگوں نے جان لڑا کر عمران خان کی لیڈر شپ میں پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتا تھا کہا جا رہا ہے

کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان خود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا جائزہ لے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا اس کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ان کو مختلف مشورے بھی دیں گے تاکہ کسی طرح سے پاکستان کے اندر ایک اور ورلڈ کپ آجائے یاد رہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی اور اس کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ تلخی بھی پیدا ہوگئی تھی کہ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد عمران خان نے کہا کہ میں آپ سے زیادہ کرکٹ کو سمجھتا ہوں اس لئے معاملات کو بہتر کیا جائے اور پاکستان کے اندر آسٹریلیا کی طرز پر چھ سے زائد ٹیمیں بنائی جائے جو کہ فرسٹ کلاس کی ہو اور ان ٹیموں میں سے جو بھی کارکردگی میں بہتر ہو اس کو مرکزی ٹیم میں جگہ دی جائے تاکہ وہ پاکستان کے لیے بہتر کھیل سکے پاکستان کا نام روشن کر سکے