پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری پاکستان کے سابقہ کرکٹر اور لیجنڈ شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس کے ساتھ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کو بھی خوب سنا ڈالیں دراصل عمران اسماعیل نے اپنی ایک تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی اور اس تصویر میں ان کے ساتھ شاید آفریدی اور جہانگیر خان تھے اور اس کے کیپشن میں عمران اسماعیل نے یوں لکھا لیجنڈز کے ساتھ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری لکھا کہ شاید آفریدی کو اپنے لیجنڈ کیوں کہا اور اپنے الفاظ پہ ذرا غور کریں کہ آپ کو نہیں پتہ کہ وہ خواتین کے بارے میں کیا تصور رکھتے ہیں اور انہوں نے کرکٹ کھیلنے والی خواتین کے بارے میں کیا کہا تھا اور وہ تو ایک اچھا سا لفظ بھی نہ کہ سکے
تا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوسکے یاد رہے ایک دفعہ ٹی وی چینل کی خاتون میزبان کو جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ہماری خواتین کے ہاتھ میں ذائقہ بہت اچھا ہے دراصل خاتون میزبان نے سوال یہ کیا تھا کہ آپ پشاور میں خواتین کے کرکٹ کھیلنے اور ان کے کلب بنانے کے حق میں ہے یا نہیں اور آپ کا دل کرتا ہے کہ پاکستانی خواتین بھی کرکٹ کھیلی جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے خواتین کے ہاتھوں میں ذائقہ بہت اچھا ہے اور وہ کھانے بہت اچھا بناتی ہے جب میزبان اس کی وضاحت چاہی تو شاید آفریدی نے تھینک یو کہا اور کہا کہ میں بتا چکا ہوں کہ ہماری خواتین کھانا بہت اچھا بناتی ہے اس کے بعد جدت پسند ذہن رکھنے والے اور اپنے اقدار سے نفرت کرنے والے لوگوں نے شاہد آفریدی پر کڑی تنقید کی اور ان کو دقیانوس قرار دیا جس کے بعد شاہد آفریدی نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بیان کو توڑ موڑ کر اور اس انٹرویو کو غلط رکھ دیا گیا ہے اور میرا ایسا کوئی مقصد نہیں آپ بہت ساری خواتین سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے ان کو کتنے سپورٹ کیا ہے