بھارتی میڈیا نے آ ئی ایس پی آرکو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قراردے دیا


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے ففتھ جنریشن وار میں انڈیا کو مکمل طور پر شکست دے دی ہے اور انڈیا کا مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے انہوں نے یہ تسلیم کر لیا کہ آصف غفور اس وقت سب سے خطرناک مہم لے کر چل رہے ہیں اور انہوں نے انڈین کولڈ وار ڈاکٹرائن کو مکمل طور پر نیست و نابود کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر اس وقت آرمی کی طرف سے ایک مہم چل رہی ہے جس کا نام جنوں رکھ دیا گیا ہے جو کہ بظاہر انڈین کولڈ وار ڈاکٹرائن کا توڑ ہے بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد بھارتی فوج اور بھارت کی سیاست تعلق رکھنے والے افراد انتہائی خوفزدہ ہو چکے ہیں اور ان کے لئے آئی ایس پی آر ایک ڈراؤنا خواب چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد جس طرح آئی ایس پی آر نے متحرک ہوکر بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دیا اور جس طرح انہوں نے پاکستان کا بیان یا پیش کیا

یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کے مقابلے میں انڈیا کی طرف سے کبھی بھی اس طرح کا کوئی باقاعدہ ٹیم بنا کر کام نہیں کیا گیا تاکہ پاکستان کے بیانی کو شکست دیا جاسکے لیکن پاکستان کے آئی ایس پی آر نے بروقت کاروائی کرکے نہ صرف اپنا بیانیہ بہتر طریقے سے پیش کیا بلکہ انڈیا کی طرف سے ہونے والے پروپیگنڈے کا بھی مکمل طور پر ٹوٹ گیا ایک سابقہ بہارتی کور کمانڈر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روایتی جنگ کے ذریعے آپ کسی علاقے کو فتح نہیں کر سکتے جب تک آپ ان کے لوگوں کے دلوں کو مسخر نہ کرلے پوری دنیا کے اندر اس وقت ایک نئی قسم کی جنگ کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جس میں لوگوں کے اذہان کو مسخر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور باقاعدہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ کرکے افواج اور عوام کے درمیان دوری پیدا کی جاتی ہے امریکہ کو یہ سب کچھ سیکھنے کے لیے 18 سال کا عرصہ لگا جب کہ پاکستان میں صرف پانچ سال کے اندر ہی سب کچھ کر دکھایا اور جس طرح انہوں نے بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ دکھایا وہ قابل تحسین ہے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ بھی آئی ایس پی آر کے طرز پر ایک ایسا ادارہ بنائیں گے جو عوام اور فوج کے درمیان رابطے کا سبب ہو