عنقریب عمران خان کا قوم سے آخری خطاب


اس وقت پاکستان کی سیاسی منظر پر جس طرح کی گرمی دکھائی دے رہی ہے اور جیسے سیاسی درجہ حرارت درجہ بدرجہ بڑھتا جا رہا ہے اس یہ بات محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کے اندر کسی وقت بھی قومی اسمبلی کو تحلیل کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دوبارہ الیکشن کا ڈول ڈالا جاسکتا ہے یاد رہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف جو کی حکومت میں ہے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان پھوٹ پڑ چکی ہے اور معاشی حالات اس قدر سنگین ہوتے جارہے ہیں کہ کسی وقت بھی پاکستان کی اکانومی کریش کر سکتی ہے جبکہ مہنگائی اتنی بڑھتی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ امید توڑ تے جا رہے ہیں اور جو انہوں نے امیدیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے باندھ رکھی تھی

وہ بالکل بھی پوری ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہر چیز میں مہنگائی ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں گیس کی قیمت ایک سو اسّی فیصد تک بڑھ چکی ہے اس کے ساتھ ساتھ مزید 30 ارب روپے کا بوجھ عام صارفین پر ڈالنے کی بھر پور تیاری کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بھی اختلافات اپنے عروج پر پہنچنے والے ہیں جس کے بعد کسی کے بھی پاکستان کے اندر کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں