جون کے بعد عمران خان خود استعفیٰ دیں گے


پاکستان پیپلز پارٹی کے مشہور سیاست دان وسان وٹو جو اپنے خوابوں اور پیشنگوئیوں کی وجہ سے بھی بہت زیادہ مشہور ہے انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جون کے بعد حالات ملک ایسے ہو جائیں گے کہ عمران خان کو خود ہی استعفیٰ دینا پڑ جائے گا اور وہ ملک کو مزید چلانے سے بالکل قاصر ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت ٹویٹر سے اپنی سارے معاملات کو چلا رہے ہیں اور اس طرح حکومت نہیں چلتی بلکہ میدان میں اترنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لئے خود انکے پارٹی کے رہنما مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے عوام کا اعتماد ان سے اٹھتا ہوا جا رہا ہے اور مہنگائی کا سیلاب ہمیں آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اس کی وجہ سے حالات بہت زیادہ خراب ہو سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کہ رہنماؤں کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان کی قدر عوام کی نظروں میں گرا دی جائے اس لیے وہ اس طرح کی عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں اور حالات ایسے بننے والے ہیں کہ جس کی وجہ سے عمران خان کو استعفیٰ دینا پڑے گا

ان کا کہنا تھا کہ 2019 اور 2020 میں عمران خان سے ایسے اقدامات کرائے جائیں گے کہ جس کی وجہ سے عوام میں ان کے دلوں میں نفرت پیدا ہوجائے گی ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ کل یعنی اس کو دوبارہ زندہ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے بارے میں بھی کوئی ایسا اقدام کیا جائے کہ جس کی وجہ سے عوام خودبخود عمران خان کی مخالف ہو جائے گی اور حکومت کے مخالف ہو جائے گی جس کے بعد عمران خان کی جو اس وقت ایک چارم ہے وہ بالکل ختم ہو جائے گا اور عمران خان کو حکومت چھوڑنی پڑے گی ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک داماد سارے کے سارے ان کے اپنے ہی رہنماؤں کی طرف سے کیے جائیں گے جس کی وجہ سے عمران خان کے لیے بہت زیادہ پیچیدگیاں اور بہت زیادہ مشکلات پیدا ہو جائے گی اور وہ حکومت سے استعفی دے دیں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے وزیراعظم مجھے شاہ محمود قریشی دکھائی دے رہے ہیں اور اس وقت جو حالات ان کے درمیان چل رہے ہیں اور جیسے وہ اسٹبلشمنٹ کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت جلد حکومت کے اندر کچھ نہ کچھ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے