گھریلوملازمہ کی بیٹی سے جنسی درندگی


کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کی پوتی نے گھریلو ملازمہ کی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں اپنے ہیڈرائیور پر فائرنگ کر دی۔ خاتون کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ ڈرائیورمحمد عرفان زخمی ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور محمد عرفان نے مبینہ طور پر دو روز قبل گھریلو ملازمہ کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔بریلی مولا لیز ملازمہ نے اپنی بیٹی کی دردناک کہانی اکبر بگٹی کے پوتے کے سامنے سنائی دی جس کے بعد انہوں نے مدد کی اپیل کی اور انصاف کا کہا جس کے بعد انہوں نے اس کے بارے میں جانچ پڑتال کی تو ان کو معلوم ہوا کہ ان کی یہ ملازمہ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہے اور باقی دوسرے ملازم نے ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے

ڈرائیور کی وضاحت پر نواب اکبر بگٹی کی پوتی مطمئن نہ ہوئیں تو انہوں نے پستول نکالی اور ڈرائیور کو پستول سے ڈرانے کے دوران ہی گولی چل گئی جس سے 20 سالہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے پر ڈرائیور کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد عرفان کے دائیں ران پر گولی لگی ، تاہم اب ڈرائیور کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایچ او خان محمد بھٹی کے مطابق بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کی پوتی کی گھریلو ملازمہ کو زخمی ڈرائیور کے خلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے