نواز شریف نے جب کسانوں سے ملاقات کرنا تھی تو ان کسانوں کو سات مرتبہ نہلایا گیا


سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی ایاز شجاع نے کہا کہ ہمارے ایک ڈپٹی کمشنر دوست تھے جنہوں نے مجھے ایک واقعہ سنایا جس پر میں لرز کر رہ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے گندم کی کٹائی کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں کچھ کاشتکاروں کو گلے سے لگانا تھا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کچھ کسانوں سے پسینے کی بدبو آ رہی تھی جس کی وجہ سے ہم نے ان کو نہلایا لیکن بدبو نہیں گئی پھر ہم نے ان کو بار بار نہ لایا فتح کے ساتھ ہی بار نہلانے کے بعد ان کے جسم سے بدبو ختم ہوئی

لیکن ان میں سے کچھ ایسے بوڑھے کسان بھی تھے کہ جو بار بار نہ آنے کی وجہ سے بیمار ہو گئے اور ان کو نمونیہ ہو گیا چونکہ میاں صاحب کی آمد میں تاخیر ہو رہی تھی لہٰذا کاشتکاروں کو بار بار نہلانا پڑا۔ جس پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ یہی لوگ ووٹرز ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جن کے ووٹ سے یہ لوگ منتخب ہو کر ایوانوں میں بیٹھتے ہیں۔واضح رہے کہ آج کل سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت منظوری کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پر ہیں اور شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں اپنے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ دراصل یہ لیڈر عوام کو کیڑے مکوڑوں سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے اسی وجہ سے یہ اس طرح کی حرکت کرتے ہیں