وزیراعلیٰ پنجاب نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو وارننگ دیدی


پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے صوبے کے وزرا کی مانیٹرنگ کرنے کا خود ہی فیصلہ کیا ہے انہوں نےگزشتہ دنوں ایک کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعلی کی حیثیت سے اپنے ما تحت کام کرنے والے وزراء سے بالکل بھی خوش نہیں ہوں یہ لوگ مجھے کارکردگی بالکل بھی نہیں دکھا رہے اگر ان کا یہی حال رہا تو میں ان کو وزارت سے ہٹا دوں گا یا پھر کسی دوسرے کی طرف منتقل کردوں گا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت جس طرح کی ڈویلپمنٹ جا رہی تھی وہ بالکل رک چکی ہے اور اس کی وجہ صرف اور صرف گزرا کی نااہلی ہے ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ برداشت کیا جاسکتا ہے لیکن عوام سے جڑے ہوئے جتنے بھی منصوبے ہیں اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجابعثمان بزادر نے اب اپنے بھرپور اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء کو تنبیہ کی ہے کہ اپنی کارکردگی درست کرلیں ورنہ وزارت تبدیل کردوں گا یا وزارت سے ہی ہٹا دوں گایاد رہے گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان سے یہ شکایت کی تھی کہ اس وقت پارٹی کی رہنما پنجاب کے معاملات کے اندر مداخلت کر رہے ہیں جو ان کو بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے اس کے ساتھ انھوں نے پنجاب کے رکن اسمبلی کی تنخواہوں کے اضافے اور بال وغیرہ کے بارے میں بھی ان سے گفتگو کی تھی تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تمام اختیارات کا مکمل استعمال کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جو بھی وزیر کارکردگی نہیں دکھائی کہ اس کو اس کی وزارت سے ہٹا دیا جائے گا