وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے گڑھ میں جا کر بلاول بھٹو کی جارحانہ سیاست کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا


وزیراعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی شریعت کا جواب دینے کے لئے اس ہی کے علاقے میں جاکر جلسہ کرنے کا اعلان مقامی سیاستدانوں اور پارٹی کے رہنماؤں سے سندھ کے حالات پر بھی گفتگو ہو گی اور اس کے بعد جلسہ کب اور کہاں کرنا ہے کیا جائے گا طے کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو گھوٹکی کی تحصیل خان گڑھ پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی کریں گے، عمران خان کو جی ڈی اے رہنماسردارعلی گوہر مہر نے آنے کی دعوت دی تھی۔وزیر اعظم گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے ، گوہرپیلس اور پنڈال سجانے کا کام 2 روز سے جاری ہے جو پنڈال تیار کیا جا رہا ہے اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس میں چار ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی

اس کے ساتھ ساتھ سندھ کی سیاست کا رخ اپنی طرف موڑنے کے لئے کوئی جوڑ توڑ کی کوشش بھی کی جائے گی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یہ ارادہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کی جو جارحیت اس وقت ہو رہی ہیں اور جس طرح وہ مسلسل مرکز کو نشانہ بنا رہے ہیں اس کا جواب دینے کے لئے سندھ کے اندر سیاسی جوڑ توڑ کا عمل شروع کردیا جائے گا تاکہ اس کو جواب دیا جاسکے کہ ہم بھی سیاست کرنا جانتے ہیں جب کہ حال ہی میں کراچی کا دورہ ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اربوں روپے کے فنڈز بھی ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس سے سندھ اور خاص کر کراچی کو سہولیات مہیا کی جاسکے اور یہاں دوبارہ ڈیویلپمنٹ کی جا سکے